اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ آئی بارہ مرکز کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، انوائرمنٹ ونگ گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن کو شفٹ کرے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکٹر ڈیویلپمنٹ کے حوالے سے اجلاس منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ انوائرنمنٹ ونگ سیکٹر کی سڑکوں کے اطراف اور کھلی جگہوں پر مون سون میں شجر کاری کے انتظامات کرے اور سیکٹر I-12 کے تعمیراتی کام 4 ماہ میں مکمل کئے جائیں۔
چیئرمین سی ڈی اے نے الاٹیز کو اپنے پلاٹوں کے ڈویلپمنٹ چارجز جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈویلپمنٹ چارجز جمع کروانے والوں کو موقع پر قبضہ دیا جائے گا۔