لاہور(نمائندہ خصوصی)رواں سال اب تک لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف 41024 مقدمات درج کرلئے گئے ۔
ترجمان پولیس نے بتایاکہ لاہور سمیت صوبہ بھر سے بجلی چوری میں ملوث 19709 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،بجلی چوری کے 23673 مقدمات چالان مکمل کرلئے گئے۔
ترجمان کے مطابق قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے 2540 ملزمان کو سزائیں اور جرمانے کروائے گئے۔
انہوں نے کہاکہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم دیا ہے۔
ان کا کہنا تھ اکہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کے خلاف ترجیحی کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔