عدالت نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دے دی

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں روات جی ٹی روڈ پر جلسے کی اجازت دے دی گئی۔

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کرکے روات جی ٹی روڈ پر جلسے کی اجازت سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا۔

شعیب شاہین نے مؤقف اپنایا کہ ہم تو چاہتے ہیں ایف نائن پارک میں جلسے کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے کہا کہ آپ چاہیں تو فریش پٹیشن دائر کر کے انتظامیہ کا حکم چیلنج کر سکتے ہیں۔ عدالت نے پی ٹی آئی کی جلسے کی اجازت سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.