لاہور(نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا یوم تکبیر پر پیغام جاری کیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ 28 مئی محض ایک دن نہیں بلکہ ملک کو ناقابل تسخیر بنانے والا ایک تہوار ہے۔ یہ وہی تاریخی دن ہے جس دن قائد محمد نواز شریف نے عوام کی امنگوں کی ترجمانی کو ترجیح دی۔
انہوں نے کہاکہ دشمن اگر ہماری سرحدوں کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھتا تو یہ اسی جرات مندانہ فیصلے کی وجہ ہے جو 28 مئی 1998 کو کیا گیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ
بلال اکبر نے کہاکہ پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے پر پوری امت مسلمہ میں عید کا سا سماں تھا۔وقت نے ثابت کیا کہ محمد نواز شریف نے اپنے وزیر اعظم ہونے کا صحیح فرض نبھایا۔
انہوں نے کہاکہ ملک کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے نواز شریف نے ہر دبائو کا مقابلہ کیا مگر ملک کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا۔ ہم 28 مئی منا کر دشمنوں کو یہ دکھا رہے ہیں کہ پاکستانی قوم اپنے وقار اور آزادی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرتی۔
انہوں نے کہاکہ میں ایٹمی طاقت بنانے والی پوری ٹیم اور قائد نواز شریف کو سلام پیش کرتا ہوں۔،خوشی ہے کہ وزیر اعلی مریم نواز شریف اسی قابل باپ کی بیٹی ہے جس نے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا۔ انشاء اللہ ن لیگ کی حکومت ملک کو درپیش مسائل سے نکال کر عوام کو 28 مئی 1998 جیسی بڑی خوشیوں کے تحفے دے گی۔