ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

مارگلہ ٹریل پر گم ہونے والے نوجوان کی لاش کھائی سے مل گئ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)طویل سرچ آپریشن کے بعد مارگلہ ٹریل پر گم ہونے والے نوجوان کی ڈیڈ باڈی ایک خطرناک کھائی سے مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایاکہ ایس پی سٹی اور سرچ ٹیم نوجوان کے لواحقین کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں۔

ڈیڈ باڈی کو کھائی سے نکالنے کےلیے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ نوجوان راستہ بھٹک گیا تھا اور پاؤں پھسلنے سے کھائی میں گر گیا ۔

مزید تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے اور لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا تاکہ تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button