بشکیک سے طلبہ کو لانے والی کے پی فری ایئر سروس کی پرواز روانہ نہ ہو سکی
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ڈی جی پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا محمد قیصر خان نے کہا ہے کہ بشکیک سے طلبہ کو لانے والی کے پی فری ایئر سروس کی پرواز روانہ نہ ہو سکی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد قیصر خان نے کہا کہ صبح 10 بجے کا وقت دیا ہے، تکنیکی وجوہات پر وقت تبدیل ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بشکیک سے ایئر فیلڈ سے کلیئرنس نہ ملنے پر تاخیر ہو رہی ہے۔
محمد قیصر خان کا کہنا ہے کہ طیارے تیار ہیں، کلیئرنس ملتے ہی پہلا طیارہ روانہ ہو جائے گا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ طیارے میں 300 مسافروں کی گنجائش ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا تھا کہ کرغزستان کی خصوصی پروازوں کے لیے 6 کروڑ روپے جاری کر دیے ہیں۔