پاکستان اور قطر کے مابین تجارتی تعلقات کا فروغ وقت کی ضرورت ہے،قطری سفیر
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) قطر کے سفیرجناب علی مبارک علی عیسی الخطی نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ اپنے بھائی چارے تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے اوریہ کہ ان کے ملک کی موجودہ قیادت پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید بڑھانے کی خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر دونوں کو دو ممالک کے لوگوں کے باہمی فائدے کے لئے کاروبار اور معیشت کے شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہاراحسن ظفر بختاوری کی سربراہی میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ آئی سی سی آئی کو دونوں ممالک کے مابین کاروبار کو فروغ دینے سے متعلق اپنے آئیڈیازپیش کرنے چاہئیں جو قطر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تیز رفتار تر قی کے وسائل سے مالا مال ہے ، اس کے لوگ سب سے زیادہ دیکھ بھال کرنے والے اور محنتی ہیں اورضرورت صرف مناسب رہنمائی کی ہے جو ان کی توانائوں کو سمیٹنے کے لئے ہے۔
احسن ظفر بختاوری ، صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا کہ پاکستان کو قطر کے ساتھ اپنے برادرانہ دو طرفہ تعلقات پر فخر ہے جس میں خاص طور پر معیشت ، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں اس سے بھی مضبوط اور معنی خیز ترقی کی صلاحیت ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سفیرمحترم کے دور میں دونوں ممالک کے مابین دوستی اور تعاون کے بندھن کو مزید تقویت ملے گی۔
آئی سی سی آئی کے صدر نے مزید کہا کہ اسلام آباد سے ملائیشیا اور انڈونیشیا جانے والی قطر ایئر ویز کی براہ راست پروازوں کا آغاز تمام اسٹیک ہولڈرز کی بہتری اور رابطوںکے فروغ کے لئے ضروری ہے۔
گروپ لیڈر آئی سی سی آئی خالد اقبال ملک نے کہا کہ دونوں مما لک کے مابین رابطوںکے فروغ کی کوششوں کو بروئے کار لانے کا یہ بہترین موقع ہے۔
سکریٹری جنرل یونائیٹڈ بزنس گروپ ظفر بختاوری نے کہا کہ قطر ایک عظیم ملک ہے اور فیفا ورلڈ کپ قطر نے اسکے عالمی قد میں مزید اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے فلسطین کے مسئلے کے حل کے لئے قطر جو کردار ادا کیا ہے اس کی بھی تعریف کی۔
آئی سی سی آئی کے ایگزیکٹو ممبرفصیح اللہ خان کو بھی وفد میں شامل تھے