آئی جی اسلام آباد کی رہائش گاہ کے باہر سے لاکھوںمالیت کی کیبل چوری کرنے والے 3ملزمان گرفتار

0

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کی رہائش گاہ کے قریب سے کیبل چوری کرنے والے گروہ کے 3 رکن قلیل مدت میں گرفتار۔

ایس ایچ او تھانہ کوہسار معہ ٹیم نے کیبل چوری کی مختلف وارداتوں میں مطلوب 3 ملزمان کوتکنیکی بنیادوں پر تفتیش عمل میں لاتے ہوئے چوبیس گھنٹے کے اندر گرفتار کر کے چوری شدہ کیبل برآمدکر لی۔

یادرہے کہ گزشتہ رات آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر سے چور ٹیلیفون کیبلز کاٹ کر لے گئے تھے۔

سیکٹر ایف 7/3 کی گلی 63 میں آئی جی اور چیئرمین سی ڈی اے کی سرکاری رہائش گاہیں ہیں۔

ٹیلیفون کیبل چوری ہونے کی وجہ سے تمام ٹیلیفون نمبر بند ہو گئے۔

این ٹی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات 3 اور 4 بجے کے درمیان چوروں نے کارروائی کی۔

انہوں نے بتایا کہ چور لاکھوں روپے مالیت کی کیبل کاٹ کر لیے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.