پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات ہیں،احسن ظفر بختاوری

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن بحتاوری نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخ، مذہب اور ثقافت کی مشترکہ بنیادوں پر مبنی غیر متزلزل تعلقات ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے عوام کے بہترین مفاد میں مضبوط ہو رہے ہیں۔

وہ گزشتہ روز یو اے ای ایمبیسی کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن محمد سلطان الکیطوب سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس انڈسٹری میں ان سے ملاقات کی۔اس موقع پر دونوں اطراف نے مشترکہ اقتصادی تعاون کے امکانات، دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا اور صنعت، تجارت، سیاحت اور تعلیم کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع کا جائزہ لیا۔

احسن ظفر بختاوری نے سیلاب زدگان کے لیے فراخدلانہ امداد اور متحدہ عرب امارات کی قیادت کی جانب سے مختلف ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کو سراہتے ہوئے یو اے ای سینئر سفارتکار کو بتایا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جولائی 2024 کے پہلے ہفتے میں شمالی علاقہ جات کی بھرپور سیاحتی صلاحیت کو اجاگر کرنے کیلئے بین الاقوامی سیاحتی سمٹ کا انعقاد کر رہا ہے جس میں دوست ممالک کے بیس سے زائد سفیر شرکت کریں گے۔انہوں نے یو اے اے سفارتحانے کو سمٹ میں شرکت کی دعوت دی۔

یو اے ای کے ڈپٹی ہیڈ آف مش نے اس موقع پر زور دیا کہ دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کو تعلقات کی مضبوطی اور معاشی میدان میں تعاون کیلئے مشترکہ پلیٹ فارم تشکیل دینا ہوں گے۔دونوں ممالک ک در میان تجارت میں بہتری کیلئے متعدد مواقع موجود ہیں۔یو اے ای کی حکومت پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے کام کر رہی ہے اس سلسلے میں متعدد مفاہمتی یاداشتوں پر دسخط کیے گئے ہیں جلد یہ تمام منصوبے پائیہ تکمیل کو پہنچیں گے۔

آئی سی سی آئی گروپ کے رہنما خالد اقبال ملک نے کہا کہ موجودہ سماجی، ثقافتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کافی امکانات موجود ہیں جو دونوں ممالک کو مزید قریب لانے کا سبب بن رہے ہیں۔یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سیکرٹری جنرل ظفر ظفر بختاوری نے بھی یو اے ای میں منعقدہ آئی سی سی آئی بزنس مواقع کانفرنس کو انتہائی کامیاب اور نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی خوشگوار تعلقات پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر آئی سی سی آئی کے ایگزیکٹو ممبران رضوان چینہ اور چوہدری مقصود تابش اور خالد چوہدری۔ ملک ندیم اختر، نعیمہ انصاری بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.