اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ سےبانی پی ٹی آئی کی تصویرلیک ہونےپرعدالت نےموبائل فون پرپابندی لگادی۔
عدالتی عملے نے لا کلرک کو موبائل لے جانے سے روک دیا وکلاء کو بھی کمرہ عدالت کے باہر موبائل جمع کرانے کی ہدایت کی گئی صحافیوں کے موبائل کمرہ عدالت میں لے جانے پر پہلے ہی پابندی عائد ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ روزنیب ترامیم کیس میں بانی پی ٹی آئی بذریعہ ویڈیولنک عدالت میں پیش ہوئےجس پرعدالت نےموبائل کےاستعمال پرپابندی لگائی تھی پرپھربھی عمران خان کی تصویرسوشل میڈیاپرلیک ہوگئی جس پرسپریم کورٹ نےکمرہ عدالت میں موبائل لےجانےپرپابندی لگادی۔