روٹی کی زائدقیمت پردوافرادگرفتار،تندورسیل،ہزاروں روپے جرمانہ

0

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شالیمار کا شالیمار سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں دورہ۔

اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے جی الیون مرکز میں قیمتوں کا معائنہ کیا اور پھلوں اور سبزیوں کی زائد قیمتوں پر آٹھ جبکہ روٹی/نان کی زائد قیمتوں پر دو افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔

مزید برآں دو تندور سیل کر دیے گئے اور چوبیس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

واضح رہے کہ روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں میں اضافے و دیگر کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.