اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان نے آئی ایم ایف کو جولائی میں گیس اور بجلی کی قیمت مزید بڑھانے کی یقین دہانی کرا دی۔
ذرائع کے مطابق پاورسیکٹرکے گردشی قرض میں 150ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے، پاکستان نے رواں سال کے آخر تک گردشی قرض 2300 ارب روپے تک محدود رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔
آئی ایم ایف اور پاکستانی وزارتِ خزانہ کے حکام کے درمیان مذاکرات جاری ہیں جن میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور پرائمری خسارے میں کمی کے لیے بات چیت کی گئی۔