sui northern 1

حب شہر میں ریڑھی بانو کے لئیے جگہ کے تعین کے سلسلے میں اجلاس

0
Social Wallet protection 2

حب(نمائندہ خصوصی)اسسٹنٹ کمشنر حب محمد علی درانی کی زیرصدارت حب شہر میں ریڑھی بانو کے لئیے جگہ کے تعین کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا۔

sui northern 2

تفصیلات کے مطابقاسسٹنٹ کمشنر حب محمد علی درانی کی زیرصدارت حب شہر میں ریڑھی بانو کے لئیے جگہ کے تعین کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں چیف افیسر سید سلیم شاہ ڈی ایس پی ٹریفک شمن علی ٹریفک انچارج میرمحمد جتک ریونیو ڈپیارٹمنٹ کے پٹواری عبدالطیف رونجھو اسسٹنٹ اے سی افس مرتضی شیخ ودیگر موجود تھے اجلاس میں ریڑھی کے کھڑے کرنے کے لئیے مستقل حل سے متعلق لائحہ عمل طے کیا گیا ۔

اجلاس میں ریڑھی بانو کے لئیے حب ساکران روڈ کے قریب قبرستان کی دیوار کے ساتھ بلدیہ سبزی مارکیٹ اور سوک سینٹر حب کے قریب جگاہوں کو مختص کرنے کے حوالے سے غور کیا گیا جس کے بعد اجلاس کے تمام شرکاء نے اسسٹنٹ کمشنر حب محمد علی درانی اور چیف افیسر سید سلیم شاہ کی نگرانی میں ریڑھی بانوکے لئیے مختص کی گئی جگاہوں کا باقاعدہ معائنہ کیا اس موقع پر ریڑھی بانو سے ملاقات کی اور ساکران روڈ کے کناری کھڑے ریڑھی بانو کو قبرستان کی دیوار کے ساتھ دی گئی جگہ کی نشاندہی کی جس پر ریڑھی بانو نے اسسٹنٹ کمشنر محمد علی درانی چیف افیسر سید سلیم شاہ اور ڈی ایس پی ٹریفک شمن علی کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حب محمد علی درانی نے کہاکہ تمام ریڑھی بان صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور قبرستان کے قریب کسی قسم کے کچرے کو برداشت نہیں کیا جائے صفائی ستھرائی کا خیال نہ رکھنے والے ریڑھی بان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں سختی سے ہدایت کی کہ مختص کی گئی جگہ کے علاوہ ساکران روڈ اور مین ارسی ڈی روڈ کے کنارے یاکسی دکان کے سامنے کھڑی ریڑھی کو دیکھا گیا تو اس کی ریڑھی ضبط کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.