sui northern 1

ضلِ شاہ کی ہلاکت کا معاملہ ، فواد چوہدری کی ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم

0
Social Wallet protection 2

لاہور(کورٹ رپورٹر)پی ٹی آئی کےکارکن ضلِ شاہ کی ہلاکت کا معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم کر دی ۔

sui northern 2

جسٹس انوارالحق پنوں نے فواد چودھری کی عبوری درخواست ضمانت میں سماعت کی، فواد چودھری اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے، وکیل صفائی کے مطابق تھانہ سرور روڈ پولیس نے ضل شاہ کی ہلاکت پر زیر دفعہ 322، 301، 302 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ ظل شاہ جس گاڑی کے نیچے آیا تھا۔

فواد چودھری پراس کار کو چھپانے کا الزام لگایا گیا۔ فواد چودھری کی حد تک صرف ثبوت کو چھپانے کا الزام تھا، جوکہ قابل ضمانت جرم ہے۔ وکیل صفائی نے استدعا کی کہ فواد چودھری کی ضمانت منظور کی جائے، عدالت نے وکیل صفائی کا موقف سن کر مقدمہ میں شامل دفعات قابل ضمانت ہونے کے باعث فواد چودھری کی عبوری ضمانت کنفرم کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.