sui northern 1

کراچی ایئر پورٹ سے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح

0
Social Wallet protection 2

کراچی(نمائندہ خصوصی)گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور سعودی حکام نے کراچی ایئر پورٹ سے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

sui northern 2

واضح رہے کہ چند روز قبل 44 رکنی سعودی وفد شہر قائد پہنچا تھا۔ مذکورہ منصوبے کے تحت وفد عازمین حج کو کراچی ہوائی اڈے پر سعودی امیگریشن سہولیات فراہم کرے گا۔

روڈ ٹو مکہ کراچی پراجیکٹ: پاکستان عازمین حج کیلئےسعودی عرب کی بڑی سہولت

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سعودی حکام کے ہمراہ منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر چیئرمین سعودی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن لیفٹیننٹ جنرل سلیمان بن عبدالعزیز بھی موجود تھے جبکہ پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نے خصوصی شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.