کراچی(نمائندہ خصوصی)کراچی کے علاقے کورنگی میں تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر 2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس نے حادثے میں ملوث ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک کو قبضے میں لے لیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر سڑک عبور کرنے کی کوشش کرنے والی 2 لڑکیاں جاں بحق ہوگئیں۔ لڑکیوں کی شناخت ثنا اور نفیسہ کے نام سے ہوئی ہے جو فیکٹری میں کام کرتی تھیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کے فوری بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے واقعے کے بعد اسے گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کی شناخت صفی اللہ کے نام سے ہوئی ہے جس کا ڈرائیونگ لائسنس تیار نہیں کیا گیا۔