سکھر،سپریم کورٹ کے حکم پر مینارہ روڈ سے تجاوزات کیخلاف آپریشن کا آغاز
سکھر( نمائندہ خصوصی)سکھر میں بھی سپریم کورٹ کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی ثوبیہ فلک راؤ کی قیادت میں مینارہ روڈ سے تجاوزات کیخلاف آپریشن کا آغاز کردیا گیا ۔
حدود سے تجاوز سڑک اور فٹ پاتھ کے کنارے نشان لگادئیے گئے، آپریشن میں اسسٹنٹ کمشنر کے علاوہ مختیار کار سٹی بابر بلو اور سکھر میونسپل کارپوریشن کے انسپکٹر افضل چنہ ،عدنان میمن و بھی اپنے عملے کے ہمراہ موجود تھے، تجاوزات آپریشن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے مختیار کار سمیت دیگر افسران کو ہدایت دی کہ فوری طور پر سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے تمام تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے، جو دکاندار یا مارکیٹ کمیٹی کے عہدیداران تجاوزات کرتے ہیں تو ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے ساتھ ساتھ ان پر ایف آئی آر بھی درج کی جائیگی۔