اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا نے ممبر ٹیکنالوجی و ڈیجٹلائزیشن کے ہمراہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کے چیئرمین اور ان کی ٹیم کے ساتھ سی ڈی اے اور آئی سی ٹی کے ریکارڈ کو کم سے کم وقت کے اندر ڈیجیٹلائزیشن کرنے کے حوالے سے ایک تفصیلی ملاقات کی. میٹینگ میں محتلف امور کی ڈیجیٹلائیزیشن کے عمل پر حکمت عملی بنانے پر تفصیلی غور کیا گیا جس میں سی ڈی اے اور آئی سی ٹی کے ریکارڈز کی موجودہ حالت کا جائزہ لیتے ہوئے اسکے تکنیکی حل کی نشاندہی، ممکنہ چیلنجوں سے نمٹنے اور تکمیل کے لیے ٹائم فریم قائم پر بھی غور کیا گیا
مزید برآں، ڈیجیٹلائزیشن پروجیکٹ کے کامیاب نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ میں انسانی وسائل کی ضروریات کو پورا کرنے کا فیصلہ کیا گیا. مزید برآں میٹینگ میں ریونیو میں اضافے کے لئے متبادل ذرائع اور نئے راستے تلاش کرنے پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی. اس سلسلے میں سی ڈی اے ایک ان ہاؤس پلیٹ فارم قائم کرے گا جس سے ٹیکنالوجی اور آئی ٹی انسانی وسائل کو استعمال میں لتے ہوۓ ادارے کے اندرونی امور کے لئے آئی ٹی پر مبنی حل پیش کیا جائئں گے. نیز بیرونی اسٹیک ہولڈرز تکنیکی اور آئی ٹی پر مبنی ضروریات کے لئے بھی اس پلیٹ فارم کو استعمال کرسکیں گے۔