ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

لاہور ایئر پورٹ پر آگ کی ابتدائی رپورٹ خواجہ آصف اور سیکریٹری ایوی ایشن کو پیش

لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور ایئر پورٹ پر آگ کی ابتدائی رپورٹ وزیر ہوا بازی خواجہ آصف اور سیکریٹری ایوی ایشن کو پیش کر دی گئی۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ صبح 5 بج کر 23 منٹ پر بجے لگی اور صبح 8 بجے اس پر قابو پا لیا گیا۔

سی اے اے لاہور ایئر پورٹ پر فائر ٹینڈر رسپانس ٹائم پر نہیں پہنچے، فائر شعبے کے حکام نے ایس او پی پر بھی عمل نہیں کیا۔

ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رولز کے تحت ایئر پورٹ پر لگی آگ بجھانے کے لیے رسپانس ٹائم مقرر ہے۔

اس سے قبل

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے لاؤنج میں آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے سے ائیرپورٹ پر امیگریشن کا عمل متاثر ہوگیا جبکہ لاہور سے پہلی حج پرواز کو بھی روک دیا گیا۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق آگ امیگریشن کاؤنٹر کی سیلنگ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، آگ لگنے سے امیگریشن سسٹم جل گیا جبکہ عمارت کو خالی کروا دیا گیا ہے۔

ائیرپورٹ کے لاؤنج میں آگ لگنے کے بعد سول ایوی ایشن کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف رہا جس کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔

حکام کے مطابق آگ سے امیگریشن کا عمل متاثر ہونے کے بعد عازمین حج کی امیگریشن کا عمل ڈومیسٹک کاؤنٹر سے شروع کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button