ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

دس مئی تک پنجاب میں دن کے درجہ حرارت میں 5 ڈگری اضافے کا امکان

لاہور(نمائندہ خصوصی)پروونشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے کہا ہے کہ 10 مئی تک صوبے میں دن کے درجہ حرارت میں 5 ڈگری اضافے کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق میدانی علاقے ہیٹ ویو کی زد میں آسکتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 10 سے 12 مئی تک گرد آلود ہواؤں اور بارش کے امکانات بھی ہیں۔

علاوہ ازیں 10 اور 11 مئی کو جنوبی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button