چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کا شہر کے ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

0

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چئیرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے علی الصبح شہر کے ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اسلام آباد میں تاخیر کا شکار منصوبوں پر کام تیز کر کے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

چئیرمین سی ڈی اے نے پارک روڈ توسیع و بحالی کے منصوبے پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا نے کہاکہ پارک روڈ توسیع و بحالی کے منصوبے کو 15 جون تک ہر صورت مکمل کیاجائے۔پارک روڈ بحالی منصوبے کے ویسٹرن کیرج وے پر 85 فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پارک روڈ بحالی منصوبے کے مشرقی کیرج وے پر کام جاری ہے، پارک روڈ توسیعی و بحالی منصوبے کی کل لمبائی 7.2 کلو میٹر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارک روڈ کشادگی و بحالی کا منصوبہ پر آئیسکو کی لائنز کو منتقل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آئیسکو اور دیگر لائینز کی منتقلی کو 5 دنوں میں یقینی بنایا جائے۔

چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اسلام آباد ایکسپریس وے کا بھی دورہ کیا اورکہاکہ اسلام آباد ایکسپریس وے منصوبے پر جاری تعمیراتی کاموں کی رفتار کو تیز کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ ایکسپریس وے پر جاری تعمیراتی کام کو جولائی کے آخرتک ہرصورت مکمل کیا جائے۔

چیئرمین نے کہاکہ ایکسپریس وے منصوبے پر کورنگ پل سے پیکج ون پر 75 فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے،

ان کا کہنا تھاکہ اسلام آباد ایکسپریس وے منصوبے کے پیکج ون میں ریلوے پل کی تعمیر بھی شامل ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اسلام آباد ایکسپریس وے منصوبے کے پیکج ون کو 15 جولائی تک مکمل کیا جائے۔

چیئرمین سی ڈی اے کو بریفنگ دی گئی کہ اسلام آباد ایکسپریس وے پی ڈبلیو ڈی سے ٹی چوک منصوبہ دو بڑے پلوں اور ایک انڈر پاس پر مشتمل ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسلام آباد ایکسپریس وے منصوبے میں مزید تاخیر ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر محمد علی رندھاوا نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ترقیاتی منصوبوں پر کام کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی

چیئرمین نے کہاکہ انجینئرنگ ونگ کے تمام افسران منصوبوں کی سا ئٹس پر اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.