گجرات، تھانے میں توڑ پھوڑ پر 27 خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ، 3 گرفتار
گجرات (نمائندہ خصوصی)گجرات کے تھانہ صدر کھاریاں میں توڑ پھوڑ کرنے والے خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 7 کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں 20 نامعلوم خواجہ سراؤں کا بھی اندراج کیا گیا ہے۔
تین خواجہ سرا اور ایک مرد کو گرفتار کرلیا گیا۔ دو پولیس اہلکار معطل ہیں۔ گجرات پولیس کی مدعیت میں خواجہ سراؤں کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
حرا سجاد، سجاد علی، بنٹی اور ببلی مرکزی ملزم ہیں۔ ان پر پولیس ملازمین کو اغوا کرکے ان پر تشدد اور تھانے میں توڑ پھوڑ کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ مقدمے میں 12 دفعات شامل کی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ خواجہ سرا حرا کی مدعیت میں دو پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی مقدمہ درج کرایا جاچکا ہے۔