خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے غذر پریس کلب میں ڈائیلاگ سیشن کا انعقاد
غذر(نمائندہ خصوصی)غذر چیمبر آف کامرس کی جانب سے اے کے آر ایس پی کے تعاون سے کاروباری خواتین کو امپاورمنٹ کرنے اور ان کے کاروبار کو وسعت فراہم کرنے کے حوالے سے غذر پریس کلب میں ڈائیلاگ سیشن کا انعقاد کیا ۔
سیشن میں مشیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ثریا زمان ، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر، وویمن ڈویلپمنٹ و چائلڈ پروٹیکشن دلشاد بانو، چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے معدنیات کلثوم فرمان و دیگر کی بطور مہمان شرکت۔ ڈائلوگ میں شریک خواتین نے اپنے مسائل عوامی نمائندوں کے سامنے رکھیں اور مہمانوں نے خواتین کے کاروباری مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دھانی کرائی۔
غذر چیمبر آف کامرس کے صدر و دیگر عہدیداران نے آنے والے وقتوں میں اے آر ایس پی کے تعاون سے مزید اس طرح کے آگاہی پروگرامز کے انعقاد کا عزم ظاہر کرتے ہوئے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔