sui northern 1

پاکستان ریلویز اور سکھر الیکٹرک کے درمیان جاری تنازعہ حل ہوگیا

0
Social Wallet protection 2

سکھر(نمائندہ خصوصی)سکھر میں کمشنر فیاض عباسی نے سیپکو اور ریلوے میں جاری تنازعہ حل کرادیا، ریلوے نےسیپکو کا گرڈ اسٹیشن کھول دیا۔

sui northern 2

سیپکو نے لوکو شیڈ کی بجلی بحال کردی، کمشنر نے معاملات کے حل کے لیے کمیٹی بنادی تفصیلات کے مطابق سکھر کے ڈویڑنل کمشنر فیاض حسین عباسی نےخصوصی توجہ دے کر سیپکو اور ریلوے کے درمیان جاری تنازعہ کو حل کرادیا ہے اس سلسلے میں ان کی صدارت میں ان کے دفتر میں ایک اجلاس ہوا جس میں ریلوے کی جانب سے ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ فرمان غنی اور ڈپٹی ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ جبکہ سیپکو کی جانب سے قائم مقام سی ای او منظور احمد سومرو اور عبدالغفار ماکو نے شرکت کی۔

اجلاس میں دونوں اداروں کے افسران نے اپنا اپنا موقف پیش کیا جس کو سننے کے بعد کمشنر سکھر فیاض حسین عباسی نے دونوں اداروں کو ایک دوسرے کے خلاف کاروائی کرنے سے روک دیا اور معاملات کو افہام وتفہیم سے حل کرنے کے لیے سکھر کے ڈپٹی کمشنر محمد بخش دھاریجو کی سربراہی میں سہہ رکنی کمیٹی بنادی جس میں ڈی سی سکھر کے علاوہ ریلوے کی جانب سے ڈی ایس فرمان غنی اور سیپکو کی جانب سے عبدالغفار ماکو ممبر ہونگے۔

کمشنر سکھر فیاض حسین عباسی کے مطابق کمیٹی سیپکو کے واجبات اور ریلوے کی اراضی کے معاملات دیکھے گی انکا کہنا تھا کہ اگر اس کے باوجود مسئلہ حل نہ ہوا تو پھر یہ معاملہ ڈویڑنل ٹاسک فورس میں لایا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.