ساہیوال پولیس نے اغواء ہونیوالی بچی چندگھنٹوں میں بازیاب کرواکرورثاء کے حوالے کردی

0

ساہیوال(نمائندہ خصوصی)ساہیوال پولیس نے اغواء ہونیوالی 5/6سالہ بچی چندگھنٹوں میں بازیاب کرواکرورثاء کے حوالے کردی،ورثاء نے اظہارتشکرکیا۔

ساہیوال پولیس کو اطلاع ملی کہ فرنیچربازارکے رہائشی ساجدعلی کی 5/6سالہ بیٹی حفظہ کو ایک نامعلوم ملزم نے اغواء کرلیاہے جس پر ڈی پی اوفیصل شہزادنے فوری طور پر ایس پی انوسٹی گیشن محمدطاہرکی سربراہی میں ایس ڈی پی اوسٹی سرکل راناافتخاراحمد،اے ایس پی یوٹی،ایس ایچ اوزسٹی راناآصف سرور،فتح شیراورایس ایچ اوسول لائن پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔

پولیس ٹیم نے جدیدسائنٹفک طریقہ تفتیش اوردیگرانتظامی اداروں کی مددسے صرف چندگھنٹوں کی محنت سے بچی کو صحیح سلامت بازیاب کروالیا۔پولیس ٹیم مغوی بچی کو ورثاء کے حوالے کرنے پہنچی تووالدین اورمعززین علاقہ نے پولیس کارکردگی پر اطمینان کااظہارکیااورساہیوال پولیس کو ڈھیروں دعائیں دیں۔ڈی پی اوفیصل شہزادنے کہاکہ ساہیوال پولیس شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کی ضامن ہے۔ڈی پی اوفیصل شہزادنے مغوی بچی کو بازیاب کروانے والی خصوصی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.