sui northern 1

پاکپتن،نو بیاہتا دلہے کو بے ہوش کر کے دلہن گھر کا صفایا کرگئی، مقدمہ درج

0
Social Wallet protection 2

پاکپتن(نمائندہ خصوصی)صوبہ پنجاب کے ضلع پاکپتن میں نوبیاہتا دلہا دلہن ہی کے ہاتھوں لُٹ گیا، دلہے کو بے ہوش کر کے دلہن نے گھر کا صفایا کرکے فرار ہوگئی۔

sui northern 2

ڈان نیوز کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، پولیس کے مطابق دلہن صائمہ بی بی دلہے اقبال حسین کو نشہ آور دودھ پلا کر بے ہوش کردیا جس کے بعد دلہن گھر سے زیورات، نقدی سمیت 12 لاکھ مالیت کا قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئی۔

دلہے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے دلہن سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، پولیس کے مطابق واقعے میں ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.