وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا سینٹر کا دورہ، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے

0

لاہور (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور شملہ پہاڑی میں نادرا سینٹر کا دورہ کیا جبکہ شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق صبح صبح وفاقی وزیر داخلہ نے لاہور میں شملہ پہاڑی کے نادرا سینٹر کا دورہ کیا، محسن نقوی کی آمد پر نادرا سینٹر میں شدید رش نظر آیا جبکہ شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔محسن نقوی نے شہریوں کی شکایات پر سٹاف کی کمی کا نوٹس لے لیا اور نادرا سینٹر شملہ پہاڑی کو بہت جلد مثالی سینیٹر بنانے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے سینٹر میں موجود شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل بھی دریافت کیے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی شکایات کا جلد ازالہ کیا جائے گا، میں نے سینٹر کا وزٹ کرکے تمام حالات کار کا خود جائزہ لیا ہے، شہریوں کی شکایات، تاخیر اور انتظار کی زحمت کو جلد ختم کر دیں گے، آپ کے مسائل حل کرنا کوئی احسان نہیں، یہ آپ کا حق اور ہماری ذمہ داری ہے۔

دریں اثناء محسن نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے بزرگ شہری نے کہا کہ یقین ہے کہ نادرا سینٹر کو بھی آپ ہی بہتر بنائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.