sui northern 1

ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم

0
Social Wallet protection 2

کراچی(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ نے کراچی تجاوزات کیس کے حوالے سے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ سپریم کورٹ نے ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔

sui northern 2

ہدایت کی گئی ہے کہ حکم نامے کی کاپیاں اٹارنی جنرل، تمام ایڈووکیٹس جنرل اور تمام سرکاری اداروں کو بھیجی جائیں۔

سپریم کورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگیولیٹری اتھارٹی کو حکم دیا ہے کہ اس سلسلے میں پبلک سروس مسییج شائع اور نشر کیے جائیں۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں تین دن میں ملک بھر کی سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات ختم کریں۔

عدالتِ عظمٰی کا یہ بھی حکم ہے کہ متعلقہ سرکاری ادارے تجاوزات ختم کرنے کے اخراجات ان سے وصول کیے جائیں جنہوں نے تجاوزات قائم کی ہوں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اور کے ایم سی کو عملدرآمد رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.