آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں کمانڈ کانفرنس منعقد

0

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں کمانڈ کانفرنس ہوئی۔

جائزہ کانفرنس میں خصوصی عمل درامد کمیٹی کی طرف سے بریفنگ دی گئی۔

میٹنگ میں تین دن کی کارکردگی اور اہداف کا جائزہ لیا گیا۔

اس  موقع پر آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ ہم ایک قومی مقصد کے لیے کام کر رہے ہیں۔

کوتاہی اور غفلت کرنے والے افسران سے وضاحت طلب کریں۔

گزشتہ تین دن میں آئی جی کے جاری احکامات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہاکہ ایک ایک جاری حکم پر تفصیلی بحث کی گئی۔

جاری احکامات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تمام افسران مکمل رپورٹ اعداد و شمار کے ساتھ بھیجیں۔

نائٹ پٹرولنگ آفیسر سے رپورٹ طلب کی جائے۔

1715 آئی جی پی شکایت سیل پر آنے والی شکایات کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں۔

انہوں نے کہاکہ کے پی آئیز کا جائزہ لیا اور مزید بہتر کرنے کے احکامات جاری کیے۔

میثاق مراکز قائم کرنے کے احکامات جاری کیے۔تمام ڈویژنز کی رپورٹس کا جائزہ لیا۔

شعبہ جاتی مہارت کے لیے متعلقہ اداروں سے معاونت لیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.