گلگت(مصعب خالق)گلگت بلتستان کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر غلام محمد،صوبائی وزیر حاجی رحمت خالق،وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ،اور ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ گلگت شندور روڈ پر 2021 میں لاگو سیکشن 4 کو ختم نیا سیکشن فور لاگو کرکے 2023 کے نئے ریٹس کے مطابق شندور روڈ کے معاوضہ جات کی ادائیگی کی منظوری دیدی گئ ۔
اس حوالے سے عوام کا یہ درینہ مطالبہ تھا کہ گلگت غذر شندور روڈ پر زمینوں کے معاوضہ جات کی ادائیگی 2023 کے نئے ریٹس کے مطابق ادائیگی کو یقینی بنایا جائے جس پر صوبائی کابینہ نے منظوری دیکر عوامی مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے 2021 میں لاگو سیکشن فور کو ختم کردیا وزراء نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں غذر گوپس میں فوجی فاونڈیشن ہسپتال کے لئے زمین الاٹ کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔
اس کے علاوہ گزشتہ سال ضلع غذر کے علاقے گوپس میں شرپسندوں کی فائرنگ سے شہید سب انسپکٹر کے بیٹے کو سب انسپکٹر بھرتی کرنے منظوری دیدی اس کے علاوہ ون ٹائم ریلکسیشن کے تحت پولیس شہدا کے ورثاء کو تعلیمی کوائف کے مطابق محکمے پولیس میں ملامت کی منظوری دیدی گئ اس کے علاوہ کابینہ اجلاس میں کارڈیک ہسپتال میں بھرتی ہونے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ملامت کو بحال رکھنے کے حوالے منظوری دیدی گئ ہے اور قانونی نقائص کو دور کرکے ان ملازمین کی سروس کو بحال رکھا گیا ہے۔
اس کے علاوہ کابینہ اجلاس میں پھنڈر ہائی سکول کو اس صوبیدار ریٹائرڈ علیم زار ستارہ جرات کے نام سے منسوب کرنے کی بھی منظوری دیدی گئ،کابینہ اجلاس میں سرکاری محکمہ جات میں چلان کا نظام ڈیجیٹلائز کرنے کی منظوری دیدی گئ ہے جس کے تحت سٹیٹ بنک کے معاونت سے چالان کا نظام ڈیجیٹلائز کیا جائیگا۔
کابینہ اجلاس میں حکومت کے سابقہ فیصلے کے مطابق پٹواریوں کی ملامت کی حصول کے لئے متعلقہ ڈپلومہ رکھنے کے حوالے سے ختم کی گئ شرط سے متعلق چیف کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیٹ کورٹ میں حکومت کی دائر اپیل کو واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے چیف کورٹ نے امیدواروں کے حق میں چیف کورٹ نے فیصلہ دیا تھا ۔
جس پر حکومت نے اپیلیٹ کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس کی وجہ سے بھرتیوں کا عمل متاثر تھا اس لئے حکومت نے پٹواریوں کی کمی کو فوری دور کرنے کے لئے اپیلیٹ کورٹ سے اپنا اپیل واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا اس کے علاوہ کابینہ اجلاس میں ضلع ہنزہ میں سولر پراجیکٹ کے تحت بجلی دینے والی نجی کمپنی IPS کی طرف سے 2,8 میگاواٹ سولر پراجیکٹ کی تعمیر کے لئے اپر ہنزہ کو بھی اس شامل کرنے کی منظوری دیدی گئ ہے کابینہ اجلاس میں گریڈ سولہ کے ریٹائرڈ آفیسر کو گریڈ 17 کی پوسٹ پر ریٹائرڈ منٹ کے حوالے سے چیف کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں متعلقہ آفیسر کو گریڈ 17 کی پوزیشن پر ریٹائرمنٹ کی منظوری دیدی گئ ۔
اس کے علاوہ کابینہ اجلاس میں گلگت بلتستان بجلی کی نرخوں کے تعین کے حوالے سے ادارہ قائم کرنے کے لئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئ ہے صوبائی وزراء نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں گورو جگلوٹ میں گزشتہ سالوں سیلاب کی وجہ سے ہونے والے ڈیزاسٹر کے بعد دریائے ہنزہ کا رخ موڑنے کے لئے ایمرجنسی بنیادوں پر ایک پراجیکٹ کی منظوری دی گئ تھی وہ کام مکمل ہوا تھا اب پراجیکٹ میں حفاظتی پشتوں کی تعمیر کو ایمرجنسی بنیادوں پر تعمیر کے بجائے پیپرا رول کے مطابق معمول کے حوالے سے کام کرنے کی منظوری دیدی گئ ۔
کابینہ اجلاس میں خپلو پبلک سکول کو دس لاکھ اور چلاس پبلک سکول کو 20 لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی گئ ہے اور کابینہ اجلاس میں جنگلات کے تحفظ کے لئے ایف سی اہلکاروں کی تعیناتی کو ستمبر تک توسیع دینے کی منظوری بھی دیدی گئ ہے۔