ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی نے چارج چھوڑ دیا

0

لاہور(نیوزڈیسک)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی نے چارج چھوڑ دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد کا چارج لینے کیلئے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔

علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع اولین فرض ہوگا۔

یاد رہے کہ علی ناصر رضوی کی بطور انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد تعیناتی کا نوٹیفکیشن 30 مارچ کو جاری ہوا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.