غذر(مصعب خالق)غذر کی تاریخ میں پہلی بار گاہکوچ ہیڈکوارٹر میں غذر کرکٹ اکیڈمی ہارڈ بال کا افتتاح کیا ۔
جس کے مہمان خصوصی ممبر گلگت بلتستان اسمبلی اسپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ تھے۔
اسپیکر نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ طورپر اکیڈمی کا افتتاح کیا اس دوران لوگوں اور نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
اسپیکر نذیر احمد ایڈوکیٹ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ اس قسم کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے حکومت گلگت بلتستان کی تعاون سے کوشش کرینگے اور غذر کے ہر نوجوانوں کے اندر صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ان پر توجہ دینے کہ سخت ضرورت ہے۔