راولپنڈی پولیس کے برطرف افسران و ملازمین کی آئی جی پنجاب سے اپیل

0

راولپنڈی(نیوزڈیسک)راولپنڈی پولیس کے برطرف افسران و ملازمین نے آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ہم 33 پولیس افسران و ملازمان کوسی پی او راولپنڈی نے منشیات کے مقدمات میں ملزمان کے بری ہونے پر مورخہ 23.12.23 کو ڈسمس فرام سروس کیا تھا جس کی اپیل ہم افسران و ملازمان نے اندر میعاد آرپی او راولپنڈی کے آفس میں جمع کروائی ہوئی ہے۔

جن میں سے11 افسران جو کہ سیاسی اثر و رسوخ رکھتے تھے جن کے ایک سے زیادہ مقدمات میں ملزمان بری ھوئے تھےجن کو سابقہ آرپی او خرم علی نے بغیر اردل روم کے ایک ماہ کے اندر ہی بحال کر دیا ہے، جبکہ ہماری اپیلوں پر کوئی سماعت نہیں ہو رہی ،ہم سب آرپی او آفس راولپنڈی کئی چکر بھی لگا چکے ہیں لیکن ہماری فریاد سننے والا کوئی نہیں اور نہ ہی آرپی او کے سامنے پیش ہونے دیا جاتا ہے۔

دوران سروس ھم نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جو کے محکمہ کی بدنامی کا سبب بنا ہو ہمیشہ محکمہ کی عزت و تکریم اپنی جان سے زیادہ ترجیح دی ہے۔جناب عالی! ہم سارے متوسط طبقے کے لوگ ہیں اور ہماری کوئی سفارش نہیں ہے اس مہنگائی کے دور میں گزر بسر کرنا انتہائی مشکل ہے اور پچھلے 4 ماہ سےہماری تنخواہ بھی بند ہے ہم سب کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں جو کہ زیر تعلیم ہیں گھر کا کرایہ بجلی گیس کے بل دیگر گھر کی ضروریات اخراجات تنخواہ کی بندش کی وجہ سے متاثر ہیں ہم سب شدید پریشانی کا شکار ہیں اور فاقوں پر مجبور ہو چکے ہیں۔

آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ آرپی او راولپنڈی کو کہا جائے ہمارا اردل روم رکھا جائے زیر التوا ہماری اپیلوں پر نظر ثانی کی جائے ہمیں آپ سے ہی امید ہے کہ آپ ہماری فریاد سنیں گے۔

ہم پر خصوصی طور پر شفقت فرما کر ہم سب ڈسمس افسران و ملازمان کی اپیل پر نظر ثانی کی جائے اور ہمیں نوکری پر بحال کیا جائے جس طرح آپ پولیس فورس کی ویلفئیر کے لیے کام کر رہے ھیں آپ کی شفقت کے منتظر 22 ماتحت نہیں بلکے 22 غریب گھرانے ہیں جو آپ کے فیصلے کے منتظر ہیں

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.