ضمنی انتخابات میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش

0

لاہور(نیوزڈیسک) محکمہ داخلہ نے ضمنی انتخابات میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے ضمنی انتخابات میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش کر دی۔

ہوم ڈیپارٹمنٹ نے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔

خط کی کاپی چیف سیکریٹری پنجاب، آئی جی پنجاب اور چیئرمین پی ٹی اے کو بھی بھیج دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سی سی پی او لاہور، متعلقہ کمشنرز اور دیگر افسران کو بھی خط بھجوا دیا گیا ہے۔

ضمنی انتخابات، محکمۂ داخلہ کی موبائل و انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش

خط کے متن کے مطابق امن و امان کے لیے تلہ گنگ، کلرکہار، گجرات، علی پور چٹھہ، ظفر وال اور بھکر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رکھی جائے۔

ہوم ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ صادق آباد، ڈی جی خان میں بھی موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رکھی جائے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.