ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

بھارت کی اشتعال انگیزی کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں،دفترخارجہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے کی جانے والی سرمایہ کاری کے مثبت اثرات بہت جلد ظاہر ہوں گے، ہم نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں، صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔کشمیریوں کا حق ہے کہ وہ اپنی مذہبی آزادیوں کے مطابق زندگی بسر کریں۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کو گزشتہ روز فلسطین کے معاملے پر اقوام متحدہ میں ویٹو سے مایوسی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی قوانین کی پاسداری کے بجاے اسرائیل سرعام خلاف ورزی کر رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کا حق ہے کہ وہ اپنی مذہبی آزادیوں کے مطابق زندگی بسر کریں۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ وزیرِاعظم نے کراچی میں خود کش حملے کا نوٹس لیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں دفترِ خارجہ کی ترجمان زہرا بلوچ نے کہا کہ ایران پر اسرائیل کے حملے سے متعلق رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ صورتِ حال واضح ہونے پر ہی کوئی تبصرہ کیا جاسکتا ہے۔

ایک اور سوال پر دفترِ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کی اشتعال انگیزی کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button