ملک میں آئین اور قانون کا فقدان ہے، عمر ایوب

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ئد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے ملک میں آئین اور قانون کا فقدان ہے۔

اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس دوران خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی اتحاد کے رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا کہ اسپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین کی خلاف ورزی ہورہی ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، ملک میں مہنگائی کا مسئلہ ہے ان چیزوں پر بات چیت ہونی چاہیے، ہم لوگوں نے آئین و قانون کی پاسداری کا حلف اٹھایا ہے۔

قبل ازیں اجلاس کے آغاز پر مخصوص نشست پر نومنتخب رکن قومی اسمبلی صدف احسان نیحلف اٹھایا۔

 وزیر قانون

بعد ازاں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ مجھے حیرت اس بات کی ہے کہ قانون پڑھایا کہاں سے جارہا ہے، اس طرف سے قانون اور پارلیمانی روایات کا جو حال کیا گیا وہ سب کے سامنے ہیں۔

وزیر قانون کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے شور شرابہ کردیا۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے وزیر کا کہنا تھا کہ پہلی دفع ایوان میں مشترکہ اجلاس میں صدارتی خطاب نہیں ہوا اس پر معزز اراکین پہلے بھی بات کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئینی سربراہ کے خطاب کے دوران جو رویہ اختیار کیا گیا وہ شرمناک تھا۔

بعد ازاں جے یو آئی (ف) کے نور عالم خان نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک غیر قانونی کام اسپیکر نے کردیا ، جمعیت علمائے اسلام کی صدف احسان ممبر نہیں مگر ان کا حلف اٹھا لیا گیا ہے، یہ افسوس کی بات ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.