پونچھ،وکلااورپولیس تنازعہ کے حل کیلئے قائم کمیٹی کا دوسرااجلاس منعقد

0

راولاکوٹ (حارث شعیب) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن پونچھ اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کا دوسرا سیشن سرکٹ ہاؤس میں ہوا جو خوش أٸند رہا دوسرے سیشن میں تمام جملہ معاملات کو اتفاق رائے سے یکسو کرنے پر اتفاق ہوا ہے بار کی جانب سے عدالتی ہڑتال ختم کرنے کا حتمی اعلان ہفتے کے روز متوقع ہے ۔جبکہ بار ایسوسی ایشن پونچھ کے اپنی عدالتی بائیکاٹ ہڑتال طے شدہ معاملات پر عملدرآمد ہونے تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن پونچھ کی عدالتی بائیکاٹ ہڑتال جاری ہے جمعرات کو بھی وکلاء نے جوڈیشل کمپلیکس سے احتجاجی ریلی نکالی جو شہر بھر کا چکر لگانے کے بعد کچہری گیٹ کے سامنے احتجاجی جلسے کی صورتِ اختیار کر گئی ۔

جس میں سنیئر وکلاء اور بار کے عہدیداران نے اپنی عدالتی بائیکاٹ ہڑتال جاری رکھنے اور اپنے مطالبات کے حق میں کہا کہ وکلاء برادری اپنے جائز حقوق کی خاطر متحد ہو کر جہدوجہد جاری رکھے گی ۔ بعد ازاں سرکٹ ہاؤس راولاکوٹ میں ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن پونچھ کی کمیٹیوں کے مابین مذاکرات کا سیشن ہوا وکلا کی جانب سے صدرِ بار اور سنیئر وکلاء سردار طاہر انور ایڈووکیٹ ۔ سردار جاوید ناز ایڈووکیٹ اور دیگر موجود تھے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر پونچھ سید ممتاز کاظمی ۔ ایس ایس پی پونچھ خاور علی شوکت ۔ اے۔ڈی۔سی ایس۔ایچ۔او سٹی اور دیگر شامل تھے ۔ اتفاق راٸے سے تقریبا” تمام تر معاملات کو طے کر لیا گیا ہے جس میں وکلاء کے خلاف ایف آئی ار ختم کرنے اور وکلاء کی گاڑی کے نقصان کے حوالے سے طے شدہ معاملاتِ پر عملدرآمد ہونے تک وکلاء کی ہڑتال جاری رہے گی ۔

ذرائع کے مطابق بروز ہفتہ حتمی اعلان متوقع ہے ۔ جس کے بعد وکلاء کی عدالتی ہڑتال بھی ختم ہو جائے گی اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سردار عاصم ارشاد ایڈووکیٹ کے ہمراہ دیگر عہدیداران و ضلعی أفیسران کے درمیان بھی خوشگوار ماحول میں گفت و شنید ہوٸی ہے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.