sui northern 1

بدر شہباز وڑائچ وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے بدر شہباز وڑائچ کو اپنا میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کردیا۔

sui northern 2

ڈان نیوز کے مطابق کابینہ ڈویژن نے بدر شہباز کی وزیر اعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر کے طور پر تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

بدر شہباز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی اسسٹنٹ سیکریٹری اطلاعات بھی ہیں۔

اس کے علاوہ بدر شہباز طویل عرصے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی میڈیا ٹیم کے مرکزی رُکن بھی ہیں۔

بدر شہباز گزشتہ 16 ماہ کی حکومت کے دوران بھی وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر کے طورپر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.