محکمہ تعلیم کی ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ڈی سی گلگت
گلگت۔ڈسٹر کٹ (مصعب خالق )مجسٹریٹ / ڈپٹی کمشنرگلگت امیر اعظم حمزہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس محکمہ تعلیم کی ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ڈی ایجوکیشن گلگت، ضلعی انتظامی آفیسر ڈی سی آفس، محکمہ تعلیم کے ذمہ داران اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔اجلاس سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گلگت کے محکمہ تعلیم کے ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اور ان سکمیوں کو جلداز جلد مکمل کرانے کے لئے تمام تر وسائل برؤئے کار لائیں۔ اس حوالے سے ڈی ڈی ایجوکیشن گلگت نے محکمہ تعلیم کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع گلگت میں اسکولوں میں اسمارٹ کلاس رومز بھی قائم کئے گئے ہیں اوران سکولوں میں آٹی لیبز بھی قائم ہو چکے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ڈی ڈی ایجوکیشن گلگت نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو مزید بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم کے تقریبا منصوبوں پر تعمیراتی کام 80% مکمل ہو چکا ہے باقی کام بھی جلداز جلد مکمل کرائیں جائینگے سکوار میں سکول کے کام کا آغاز ہو چکا تھا اور زمین کے مالک نے اعتراضات کر کے کام کو رکوایا ہے عید ی محلہ میں سکول تعمیر کرنے کے لئے لینڈ کا مسئلہ ہے اس کے ساتھ ساتھ چند اور مقامات پر زمین اور دیگر مسائل کے حوالے کام کا آغاز نہیں ہوا ہے ا س لئے انتظامیہ کی تعاون کی اشد ضرورت ہے۔ جس پر ڈپٹی کمشنر گلگت نے ڈی ڈی ایجوکیشن گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم کے زیر التوا سکیموں کی لسٹ مرتب کر کے تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنی سب ڈویژنوں میں محکمہ تعلیم کے جوترقیاتی منصوبے التوا کا شکار ہو چکے ہیں ان تمام منصوبوں کے مسائل کو فوری طور پر دور کریں اور زیر التوا سکیموں کی لسٹ موصول ہونے پر سب ڈویژن لیول پر میٹنگ کرکے محکمہ تعلیم کے ذمہ داران کے ساتھ ملکر سکیموں کو پائیہ تکمیل تک پہنچا ئیں اور موقع پر مسائل کو فوری طور پر دور کریں۔