2008ٹوبہ ٹیک سنگھ( نیوز ڈیسک) میں اسلام آباد سے 13 سال کی عمر میں اغواء ہونے والی آزاد کشمیر کی آسیہ بی بی کو 16 سال بعد ٹوبہ ٹیک سنگھ سے بازیاب کرا لیا گیا۔
اغواء کار نے آسیہ کو معمر شخص کو فروخت کر دیا تھا، جس نے اس سے شادی کر لی تھی۔
آسیہ نے اپنی بازیابی کے لیے ویڈیو وائرل کی تھی، جس میں اس نے اپنے اوپر ڈھائے جانے والا ظلم بیان کرتے ہوئے والدین کے پاس پہنچانے کی اپیل کی تھی۔
ویڈیو دیکھ کر ورثاء نے تھانہ چک شہزاد اسلام آباد سے رابطہ کیا تھا۔
پولیس ترجمان کے مطابق آسیہ بی بی کو ٹوبہ سنگھ میں معمر شخص کے گھر سے برآمد کر لیا گیا۔
آسیہ بی بی کو 2008ء میں جھنگ کے رہائشی مصطفیٰ نامی اغواء کار نے اسلام آباد کے تھانہ چک شہزاد کے علاقے سے اغواء کیا تھا اور شادی کے لیے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقے روتی میں ایک معمر شخص کو فروخت کردیا تھا۔
بازیاب آسیہ کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے چکوٹھی سے ہے، جسے دارالامان منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق بازیاب آسیہ کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا جائے گا۔