لاہور(نیوزڈیسک)خالصہ جنم دن اور وساکھی میلہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے سکھ یاتری 13اپریل کو پاکستان آئیں گے جہاں متروکہ وقف املاک بورڈ کے اعلی حکام اور پردھان سمیت دیگر سکھ ہنماء مہمانوں کا استقبال کریں گے۔
سیکرٹری بورڈ فرید اقبال کہا کہنا ہے کہ چیئرمین بورڈ کی ہدایات اورپی ایس جی پی سی کی مشاورت سے سکھ یاتریو ں کی مہمان نوازی کے لیے تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائی جائیں گے اس سلسلہ میں سیکورٹی رہائش،ٹرانسپورٹ و دیگر سہولیات کے لیے تمام تر انتظامات مکمل ہیں جبکہ انتظامی و سیکورٹی اداروں کا مکمل تعاون حاصل ہے۔
اس ضمن میں بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز رانا شاہدکی زیر نگرانی تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے طے شدہ شیڈول کے مطابق لاہور پہنچنے کے بعد یاتریوں کو بذریعہ اسپیشل ٹرین حسن ابدال روانہ کر دیا جائے گا جہاں پر ویساکھی میلہ کی مرکزی تقریب مورخہ 14اپریل بروز اتوار کو گورودوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں منعقد ہو گی۔
یاتری 15اپریل کو حسن ابدال سے ننکانہ صاحب پہنچیں گے جہاں پرقیام کے دورانسچا سودا فاروق آبا کی یاترا کریں گے اور 18اپریل گورو دوارہ دربار صاحب کرتار پور نارووال جائیں گے 20اپریل کو رہڑی صاحب ایمن آباد کا دورہ کر کے لاہور پہنچیں گے جہاں ایک روز قیام کریں گے سکھ یاتری 22اپریل کو اپنی 10روزہ یاترا مکمل کرنے کے بعد واپس بھارت روانہ ہو جائیں گے۔ترجمان بورڈ عامر حسین ہاشمی نے حسن ابدال کے مقامی صحافیوں سے ملاقات کی جبکہ بعد ازاں پی آئی ڈی ، رالپنڈی اور اٹک پریس کلب کا دورہ کر کے صحافیوں کو بھر پور میڈیا کوریج کی درخواست کی۔انکا کہنا ہے کہ بین الااقوامی میڈیا کوریج سے دنیا بھر میں نہ صرف مذہبی سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ پاکستان کی نیک نامی میں بھی اضافہ ہو گا۔