شاہراہ قراقرم(مصعب خالق) پر لینڈ سلائیڈنگ سے بند روڈ کی بحالی کے کام کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے پاک فوج کا جوان نائب صوبیدار خالد شہید جبکہ 2 جوان زخمی ہو گئے۔
شاہراہ قراقرم پر چلاس کے قریب شاہراہ قراقرم پر ٹریفک کی بحالی کے لئے کلئیرنس آپریشن کیا جا رہا تھا کہ واقعہ پیش آیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شاہراہ قراقرم پر چلاس کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں شاہراہ پر ہر قسم کی ٹریفک کی آمد و رفت بند ہو گئی تھی۔
جس کے لئے پاک فوج کے جوان لوگوں کی مدد اور امدادی کاموں میں مصروف تھے۔ اہلکاروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر کلیئرنس کا کام شروع کیا تھا لیکن کلیئرنس آپریشن کے دوران ہی دوبارہ لینڈ سلائیڈ کے سبب نائب صوبیدار خالد شہید جبکہ 2 جوان زخمی ہو گئے۔
گونر فارم، چلاس کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر شہید ہونے والے نائب صوبیدار خالد نصیر شہید (عمر 46 سال، ساکن ضلع فیصل آباد) کی نماز جنازہ گلگت میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی شرکت
شہید کا جسد خاکی اپنے آبائی علاقے کو روانہ کر دیا گیا جہاں شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا
پاکستان کی مسلح افواج ہر قیمت پر قوم کی خدمت کے لیے پرعزم ہیں