دوران عدت نکاح کیس،اپیلوں کی سماعت میں عمران و بشری بی بی کے سینئر وکیل پیش نہ ہوئے

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں دوران عدت نکاح کیس میں اپیلوں پر آج ہونے والی ابتدائی سماعت میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے سینئر وکیل پیش نہ ہوئے۔

جج شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت کی۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کے جونئیر وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

جونیئر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سینئر کونسل سلمان اکرم راجا نے دلائل دینے ہیں وہ آرہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سینئر کونسل کے پہنچنے تک سماعت میں وقفہ کیا جائے۔

جس کے بعد عدالت نے سلمان اکرم راجا کے پہنچنے تک اپیلوں پر سماعت میں وقفہ کردیا۔

راولپنڈی میں 190ملین پاؤنڈ نیب کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کیلئے بشریٰ بی بی کو بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.