اسلام آباد(نیوزڈیسک)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ کا مختلف علاقوں میں قیمتوں میں اضافے کے خلاف آپریشن ۔

ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے پرائس کنٹرول اور وزن اور پیمائش کی جانچ کے لیے نیو مال روڈ و گردونواح کا دورہ کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے قیمتوں کے اضافے اور حکومت کے مقرر کردہ نرخوں کی خلاف ورزی پر دو افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا اور (34000) ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ایک غیر قانونی ایل پی جی فیلنگ اسٹیشن کو سیل کر دیا گیا،جبکہ دیگر کو وارننگ جاری کی گئی،
