پشاور(نیوزڈیسک)پی ٹی آئی رہنماء حماد اظہر نے کہا ہے کہ میرے خلاف 51 دہشتگردی کے کیسز بنائے گئے آئی جی پنجاب نے عدالت میں غلط بیانی کی۔
پی ٹی آئی رہنماء حماد اظہر نے پشاور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے عدالت میں درخواست دائر کی کہ مجھے بتایا جائے کہ میرے اوپر کتنے مقدمات ہیں، مجھ پر51 دہشتگردی کے کیسز بنائے گئے ہیں جبکہ آئی جی پنجاب کی جانب سےعدالت میں غلط بیانی کرتے ہوئے کہا گیا23 مقدمات درج ہیں۔