ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

لاہورہائیکورٹ کے 3 ججز کو بھی مشکوک خط موصول

لاہور(نیوزڈیسک)لاہورہائیکورٹ کے 3 ججز کو بھی مشکوک خط موصول ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججز کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے 3 ججز کو بھی مشکوک خط موصول ہوئے ہیں۔

خطوط جسٹس شجاعت علی، جسٹس شاہد بلال اور جسٹس عالیہ نیلم کے نام بھجوائے گئے ہیں۔

مشکوک خطوط وصولی کی اطلاع کے بعد سی ٹی ڈی اور پولیس افسران لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے جبکہ لاہور ہائیکورٹ کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔

واضح رہے گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججوں کو مشکوک خطوط موصول ہوئے تھے جس کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button