بلوچستان میں 6 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 501 واقعات میں257 افراد جاں بحق ہوئے، محکمہ داخلہ کی رپورٹ

کوئٹہ: محکمہ داخلہ بلوچستان نے یکم جنوری سے 30 جون 2025 تک کے دوران دہشت گردی سے متعلق اعدادوشمار پر مبنی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق…

قاسم اور سلیمان کو خوش آمدید، قانون ہاتھ میں لیا تو گرفتاری ہوگی،گورنر کے پی کے

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ احتجاج ہر شہری کا آئینی و جمہوری حق ہے، تاہم اسے قانون کے دائرے میں رہ کر انجام دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پرامن احتجاج کی مکمل اجازت ہے، مگر کسی کو بھی قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جا…

بارش میں پھنسنے والے شہری کی نازیبا زبان پر گرفتاری، ویڈیو پیغام میں معافی مانگ لی

لاہور میں حالیہ بارشوں کے دوران پیش آئے ایک واقعے نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی، جب ایک بزرگ شہری کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ شدید غصے کے عالم میں اعلیٰ حکومتی شخصیات اور اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرتے دکھائی دیے۔ واقعہ اس…

آزادکشمیر؟جھنڈا؟ترانہ؟

ان سوالوں کے جوابات کے تعاقب میں ایک سینئر بیورو کریٹ نے بتایا ہے کہ راولپنڈی کے ایک سرکاری دفتر میں مصروفِ کار ایک ٹیم نےخطے کا یہ نام رکھا۔ جھنڈا وہیں متعین ایک میجر صاحب نے ۱۹۴۸ میں ڈیزائن کیا جن کا نام عبد الحق مرزا تھا۔ ترانہ…

اپوزیشن اراکین کیخلاف کارروائی، سپیکر کے پی کے نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھ دیا

 اسمبلی نے پنجاب اسمبلی کے سپیکر کو خط لکھ دیا۔خط میں کہا گیا کہ 26 اپوزیشن اراکین پنجاب اسمبلی کو معطل کیا گیا ہے، معلوم ہوا ہے کہ ان 26 ممبران کو نااہل کرنے کی بھی درخواست جمع کی گئی ہے۔ سپیکر کے پی کے اسمبلی نے خط میں کہا کہ…

پی ٹی آئی پی کے سینئر رہنما کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی) کے اہم رہنما سید احمد حسین شاہ نے پاکستان پیپلزپارٹی کا حصہ بننے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت سے ان کے معاملات طے پا چکے ہیں اور وہ آئندہ ہفتے…

190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیش رفت، شہزاد اکبر نے غیر قانونی سکیم کا’’ ماسٹر مائنڈ‘‘ بن کر کیسے…

اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈ کی مشتبہ مالیاتی منتقلی کے مقدمے میں سابق چیئرمین ایسٹ ریکوری یونٹ اور سابق مشیرِ احتساب مرزا شہزاد اکبر کا مرکزی کردار سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الزامات ہیں کہ مرزا شہزاد اکبر نے ایک غیر قانونی مالی اسکیم کے…

تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے گئے، دریائے سندھ میں طغیانی کا خطرہ

صوابی: تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بڑھنے کے باعث اس کے اسپل ویز کھول دیے گئے ہیں، جس پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے اعلامیے کے مطابق اس اقدام سے دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ تیزی سے…

کرپشن برداشت نہیں، کرپٹ افسروں کو ہٹایا تو ملک بھر سے سفارشوں کے فون آئے: وزیراعظم

اسلام آباد – وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے بیوروکریسی میں اصلاحات لاتے ہوئے اعلیٰ افسران کی کارکردگی کو جانچنے کے بعد کئی کرپٹ اور نااہل افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔ ان کے بقول، گریڈ 20 سے 22 تک کے کئی افسران کو…

پختونخوا کسی سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ہوسکتا، تبدیلی آئے تو پی ٹی آئی کے اندر سے ہی آئے: فضل…

پشاور – جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں اگر سیاسی تبدیلی کی ضرورت پیش آئے، تو وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندر سے ہونی چاہیے تاکہ صوبہ کسی نئی کشمکش کا شکار نہ ہو۔ پشاور میں پریس…