مسلمانوں کا بائیکاٹ،وائٹ ہائوس میں افطار ڈنر منسوخ

0

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی مسلم رہنمائوں کی جانب سے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد وائٹ ہائوس نے افطار ڈنر منسوخ کردیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر وائٹ ہاس ذرائع نے بتایا کہ مسلم رہنماں کی جانب سے افطار ڈنر کے بائیکاٹ کے بعد وائٹ ہاس نے تقریب منسوخ کردی ۔

کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈورڈ احمد مچل نے بتایا کہ تقریب اس لیے منسوخ کی گئی کیونکہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، بائیکاٹ کی فہرست میں وہ لوگ بھی شامل تھے جنہوں نے ابتدائی طور پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی مسلم کمیونٹی نے واضح کر دیا تھا کہ ہمارے لیے وائٹ ہاس کے ساتھ افطار کرنا ناقابل قبول ہو گا جو غزہ میں فلسطینی عوام کو قتل کرنے کے اسرائیلی حکومت کے اقدامات کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ناقدین نے خبردار کیاکہ مسلم رہنمائوں میں غم و غصہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں بائیڈن کے انتخابی امکانات کے لیے ممکنہ طور پر خطرہ بن سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.