انٹرنیشنلایڈیٹوریلتازہ ترین

ایکواڈور کی سب سے کم عمر خاتون میئر فائرنگ سے ہلاک

کیوٹو(نیوزڈیسک)جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور کی سب سے کم عمر خاتون میئر کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس نے بتایاکہ 27 سالہ بریگیٹ گارسیا جو کہ ساحلی شہر سان ویسینٹ کی میئر تھیں انہیں صبح کے وقت گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔

پولیس کے مطابق خاتون میئر اپنے کمیونیکیشن ڈائریکٹر جائیرو لور کے ساتھ کرائے کی گاڑی میں سوار تھیں اور وہ گولی لگنے سے ہلاک ہوئے تھے۔

پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں کہا کہ گولیاں گاڑی کے اندر سے چلائی گئیں اور اس کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب ایکواڈور کی حکومت نے اس واقعے کو مجرمانہ کارروائی قرار دیا ہے تاہم اس قتل کے پیچھے کسی شخص یا گروہ کا ہاتھ ہونے کے حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا۔

مقتول خاتون میئر کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button