sui northern 1

اونرواچیف کا غزہ میں داخلہ بندکردیاگیا

0
Social Wallet protection 2

تل ابیب(نیوزڈیسک)اسرائیل اپنے کاموں کے حوالے سے دنیا کی انوکھی ریاست مشہور ہے لیکن اس نے ایک تازہ اقدام ایسا کیا ہے کہ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ موجودہ عالمی نظام کو سرے سے ماننے کو بھی تیار نہیں ہے۔

sui northern 2

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے اقوام متحدہ کی ایجنسی اونرواچیف کو غزہ میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔ اس سے پہلے اسرائیل اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل کرنے کو بھی کم تیار ہوتا ہے ۔

اونرواسربراہ فلپ لازارینی اور مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے اسرائیل کے اس اقدام کو انوکھا قرار دیا ہے جس کی ماضی میں کسی بھی ملک کی طرف سے مثال نہیں ملتی کہ ایک انسانی بنایدوں پر کام کرنے والے بین الاقوامی ادارے کے سربراہ کو بھی فوجی قوت کی بنیاد پر روک دیا ہے۔

خدشہ ہے کہ آنے والے دنوں میں اسرائیل ہر اس ملک کے لیے نفرت اورغصے کی اس سے بڑھ کر اور سخت کارروائی نہ کر دے کہ جو ملک غزہ کے 24 لاکھ تباہ حال اور قحط کی زد پر فلسطینیوں کے لیے انسانی بنیادوں پر امداد بھیجتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.